(یو این آئی) بی ایس ایف اور پاکستانی رینجروں نے آج عید الضحی کے موقع پر مغربی راجستھان سے ملحق بین الاقوامی چوکی سرحدوں پر ایک دوسرے کو مٹھائیاں پیش کرکے عید کی مبارکباد دی۔
بی ایس ایف کے بااختیار ذرائع نے بتایا کہ صبح بی ایس ایف کے حکام نے پاکستانی
رینجروں کو مٹھائی کا تحفہ دیا اس موقع پر بھائی چارہ کا پیغام دیتے ہوئے رینجرس نے بھی بی ایس ایف کو مٹھائی پیش کی۔
اس موقع پر بیکانیرڈویژن کے ڈپٹی انسپکٹر جنرل یشونت سنگھ نے کہا کہ مٹھائیوں کے تبادلے سے دونوں ملکوں کے سیکورٹی دستوں کے درمیان بھائی چارہ بڑھتا ہے۔